لاہور:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے بقیہ میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 10 شیڈول کے مطابق کروانے کا کہا تھا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فوڈ سڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔سکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں چیکنگ میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ سٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں، آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔
کھیل
پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ
- by web_desk
- مئی 8, 2025
- 0 Comments
- 52 Views
- 4 دن ago

Leave feedback about this