پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر شعبوں میں بھی اپنا مقام حاصل کریں گے۔
ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ نے وزیراعظم کا پرانا بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد زمبابوے کے صدر سے کہا تھا کہ ’’ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں ہے لیکن ہمارے پاس حقیقی جذبہ ضرور ہے۔
اس کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر سے پرجوش انداز میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور کہا کے ہم نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر شعبوں میں بھی اپنا مقام حاصل کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے
Leave feedback about this