پاکستان نے آپریشن مرغبر، سرمچار پر ایران کو منہ توڑ جواب دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق آج صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان میں دہشت گردوں کے مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس تناظر میں بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس پر مبنی پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد سرمچاروں نے سنگین خدشات پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان چند سالوں سے ایران کے ساتھ اپنے رابطوں میں دہشت گردوں کے بارے میں بار بار آگاہ کر رہا ہے۔
Leave a Comment