اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سالہ ٹوئنکل کھنہ نے لندن یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔اس موقع پر ان کے شوہر اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر گریجویشن تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو مبارکباد دی۔اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر لکھا، ‘مجھے حیرت ہوئی جب دو سال پہلے آپ نے مجھے بتایا کہ آپ دوبارہ پڑھنا چاہتے ہیں، لیکن میں نے آپ کو ایک طالب علم کے طور پر اپنی گھریلو زندگی کو متوازن کرتے ہوئے سخت محنت کرتے دیکھا’۔ مجھے پتہ چلا کہ میری شادی سپر وومین سے ہوئی ہے۔