پاکستان کو سری لنکا بنانے کے خواہشمند مایوس ہوں گے،وزیراعظم پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاکستان کو سری لنکا بنانے کے خواہشمند مایوس ہوں گے،وزیراعظم

shahbaz-sharif

تمام تر ہمدردیاں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے وا لوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی۔حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے انشاء اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔قبل ازیں اجلاس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار،گورن اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کمو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی کے شیڈول اور آئی ایم ایف سے جاری بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔علاوہ ا زیں معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر کے محرکات کے حوالے سے بھی بتایا۔اجلاس میں موجودہ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے،قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی،وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم ا ور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

    Exit mobile version