پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو فوری طور پر 700 ملین ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جو آج پاکستان کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق اس منظوری سے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 90 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے، یہ 3 ارب ڈالر کا قرضہ پروگرام اپریل میں مکمل ہوگا۔آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے زرمبادلہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درآمدات کو معمول پر لا کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانا ہوں گے، پاکستان زرمبادلہ کی مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی کو مضبوط کرے گا۔آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامی اقدامات سے روپے کی قدر کو روکا یا کنٹرول نہیں کیا جائے گا، وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے گورنر نے آئندہ بجٹ میں شرائط پر قائم رہنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ پر دباو¿ کم کرنے کے لیے توانائی کی قیمتوں کو مسلسل ایڈجسٹ کرنا ہو گا۔آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے تاہم بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان بیرونی خطرات کا شکار رہ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی میں کمی کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنی ہوگی، توانائی کے شعبے کو قابل عمل بنانے کے لیے بنیادی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کو گورننس بہتر کرنا ہو گی، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انسداد بدعنوانی کے اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا، خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی معیشت میں لچک پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔
پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے

پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے