پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی پر نوا ز شریف کو مایوسی ہوگی ، عوام استقبال کے بجائے اس سے حساب مانگیں گے ۔گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے دونوں ادارے ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز کی حلف بردار ی پر خوش ہے انہوں نے پہلے دن سے ہی اچھا آغاز کیا ہے ۔پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمے دار شریف خاندان ہے ، آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔
Leave feedback about this