جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کرنیوالی پاکستان جونیئر ٹیم بغیر ڈیلی الاﺅنس کے کھیلنے پر مجبور ہے ۔دورے پر اب تک کسی کھلاڑی کو یومیہ الاﺅنس نہیں دیا گیا غیر ملکی دورے پر ہر کھلاڑٰ کو یومیہ سو امریکی ڈالرز دیے جاتے ہیں اب تک نہ مینجمنٹ کو اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو ڈیلی الاﺅنس دیاگیا ہے ، ٹیم روانگی سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کئی بار فنڈز کی درخواست کی ۔پی ایچ ایف نے خوف ٹکٹس اور کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کیا، ٹیم روانگی کے وقت پی ایس بی سے صرف ڈیلی الاﺅنس دینے کا کہا گیا تھا اس کا بھی انکار کردیاگیا۔
Leave feedback about this