تازہ ترین

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے وجود ختم

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے وجود ختم

 

اسلام آباد: الیکشن ترمیمی ایکٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کو اسپیکر کے خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم ہوگیا، نئی پارٹی پوزیشن پارٹی پوزیشن، پی ٹی آئی کے تمام 80 ارکان کو سنی اتحاد کونسل کا رکن قرار دیا گیا ہے، اس سے قبل 39 ارکان کو تحریک انصاف اور 41 کو آزاد قرار دیا گیا تھا۔ پارٹی پوزیشن میں تبدیلی کے بعد مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سے واپس لی گئی نشستوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے فوری بعد پارٹی کی نئی پوزیشن جاری کردی گئی ہے۔ .نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پاس 110، پیپلز پارٹی کے پاس 69، ایم کیو ایم کے پاس 22، ق لیگ کے پاس 5 اور آئی پی پی کے پاس 4 سیٹیں ہیں۔ اسی طرح سنی اتحاد کونسل کی 80 نشستیں ہیں، قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کے پاس 8 جبکہ آزاد ارکان کی تعداد بھی 8 ہے، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔ اسمبلی جبکہ ایک آزاد رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، الیکشن ایکٹ کے نفاذ کی صورت میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو 23 مخصوص نشستیں مل جائیں گی، مسلم لیگ ن کو 15 ملنے کا امکان ہے۔ پی پی پی 5 اور جے یو آئی کی تین مخصوص نشستیں ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image