پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج سے کراچی میں ٹریننگ کریں گی ، 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ 3 مئی کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے ونڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی ۔دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تیز ترین تین ہزار رنز بنانیوالے ایشین بیٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 2.2 سے برابر رہی تھی ۔
Leave feedback about this