ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 163 رنز کا ہدف دیا تھا، نیدرلینڈز کی ٹیم 20 اوروں میں 146 رنز بنا سکی جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچ میں سری لنکا کی طرف سے کشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز بنائے، اس کے علاوہ چرت اسلانکا نے 31 اور بھانوکا راجا نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم کی جانب سے 163 رنز کے تعاقب میں میکس او ڈاؤڈ 71 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، جبکہ سکاٹ ایڈورڈز نے 21 اور ٹام کوپر نے 16 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کے درمیان کھیلا گیا، جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہو رہا ہے۔
Leave feedback about this