پاکستان

وفاقی کابینہ کا اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کے توسیع کی منظوری

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کے توسیع کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی بنیاد پر منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان نے رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر قیادت مخلوط وفاقی حکومت نے حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد پر ممکنہ چڑھائی کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے، اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور سفارتی محصورہ (ڈپلومیٹک انکلیو) کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے ہو گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیصلے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیے گئے ہیں، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر، کمانڈر رینجرز اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد محمد عثمان، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شرکت کی، اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پر اِن کیمرا اجلاس منعقد ہوا۔

سکیورٹی ایجنسیوں نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے مابین ہونے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image