حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ حساس ترین علاقے (ریڈ زون) میں توسیع کا مراسلہ بھی جاری کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ریڈ زون کی حدود میں زیرپوائنٹ، مارگلہ روڈ، تھرڈ روڈ، نیلور روڈ اور اتاترک ایونیو شامل ہیں، اس کے علاوہ کشمیر چوک، مری روڈ، یونیورسٹی روڈ بھی حساس ترین علاقے کا حصہ قرار دے دیے گئے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 4 کلومیٹر کا حدود اربعہ لانگ مارچ شرکا کے لیے علاقہ ممنوع (نو گو ایریا) قرار دیا گیا ہے، جس میں اسلام آباد کی گنجان آبادی کے حامل 3 بڑے سیکٹر ریڈ زون میں شامل ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد کے 6 پوش سیکٹر بھی حساس ترین علاقے میں شامل ہیں، گنجان آبادی والے سیکٹروں میں جی سکس، سیون اور ایف سکس شامل ہیں۔
Leave feedback about this