تازہ ترین

وفاقی حکومت کا ملک میں افراتفری پھیلانیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک میں افراتفری پھیلانیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں افراتفری پھیلانیوالے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر 6 گھنٹے تک طویل اجلاس ہوا جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور حساس اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی صورتحا کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موجود شرکا ء کو لاہور اور راسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پرتشدد کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی شرکاء کو بتایا گیا کہ انتشار پھیلانیوالے کارکن دیہاڑی پر بلائے گئے تھے۔ گرفتار افراد سے دوران تفتیش اہم انکشافات بھی ہوئے ہیں۔اجلا س میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنیوالی پولیس، رینجرز پر عمران خان کے حکم پر حملوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image