پاکستان

وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی ہاسٹل اور میس کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی اور ان سے سہولتوں سے متعلق دریافت کیا، انہوں نے پولیس اکیڈمی میس میں کھانا کھا کر معیار چیک کیا اور کھانے کی تعریف کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تربیت افسران کو رہائش کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا ماسٹر پلان طلب کر لیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image