اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں مثبت رہیں، ان کا دورہ امریکہ بہت نتیجہ خیز رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دوست ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں خوشگوار رہیں۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کچھ نئے معیارات متعارف کرائے گئے ہیں، کچھ غیر مستحکم سیاسی قوتیں ہیں جن کا اثر اسمبلی پر پڑتا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں فلسطین اور کشمیر کی اہمیت پر زور دیں گے۔وہ عالمی امن، سلامتی اور بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیوں کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیں گے۔
Leave feedback about this