لاہور:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹان پہنچے،ان کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی تھے۔ملاقات میںمسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی نظر آرہی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے،غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔
تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال
- by web_desk
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- 82 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this