وادی چترال میں پہلی بار خواتین کی فٹ بال ٹیم کا قیام عمل میں آیا۔قومی فٹبالر کرشمہ علی نے اپنی فاو¿نڈیشن کے تحت چترال ویمن ایف سی کی بنیاد رکھی جس میں وادی کے 16 کھلاڑی شامل ہیں۔کرشمہ علی کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں ماضی میں 6 کھلاڑی خیبرپختونخوا کی نمائندگی کر چکے ہیں، ٹیم گزشتہ 6 ماہ کے دوران کیمپس ٹرائلز کی بنیاد پر بنائی گئی۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے کریم آباد اور مدکالشٹ میں کیمپس بنائے گئے تھے۔

Leave feedback about this