نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز:قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا کھیل Roze News
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز:قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

cricket

لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کے 4 سابق کرکٹرز ایک پر پھر میدان پر نظر آئیں گے

کراچی:نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے 16رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔چیف سلیکٹروسابق ٹیسٹ کپتان شاہدخان آفریدی منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم،عبداللہ شفیق،ابرار احمد،عامر جمال،عارف رؤف،حسن علی،احسان اللہ،امام الحق،کامران غلام،محمد عارف،محمد نواز، محمد رضوان،محمد وسیم،نسیم شاہ،قاسم اکبر،سلمان علی آغا،شاداب خان،شاہنواز دھانی، شان مسعود،شرجیل خان،فخر زماں،حارث سہیل اور طیب طاہر شامت ہیں۔
قومی سلیکٹرز نے ابتداء میں اعلان کیے جانے والے 21رکنی قومی سکواڈ ایسے چھے کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جنہوں نے ابھی تک کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا،ان میں ابرار احمد،عامر جمال،احسان اللہ،کامران غلام،قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز کی سیریز11-9اور13جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Exit mobile version