تین اہم ترین ایئر پورٹس کی آؤٹ سورنگ کیلئے حکمت عملی تیار پاکستان Roze News
پاکستان

تین اہم ترین ایئر پورٹس کی آؤٹ سورنگ کیلئے حکمت عملی تیار

airports

تین اہم ترین ایئر پورٹس کی آؤٹ سورنگ کیلئے حکمت عملی تیار

اسلام آباد،کراچی اور لاہور ایئر پورٹس کی آؤٹ سورنگ کی حکمت عملی تیار ہوگئی جبکہ فریم ورک پلان کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے۔وزیرعظم کی ہدایت پر اسلام آباد،کراچی اور لاہور ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا عمل تیز کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے فرم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاننگ ڈویژن کی جانب سے ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق ہدایت سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوگئی ہے۔ایئر پورٹ آؤٹ سورنگ کے لئے بین الاقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹنڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ میں دوست ممالک کو ترجیح دینے کا پلان بنایا ہے جس کے لئے سعودی عرب،یو اے ای،قطر،چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادں پر مدعو کیا جائے گا۔

Exit mobile version