نیو یارک:امریکی کاؤنٹی برانکس میں ایک نئی لائبریری کی بنیاد ڈالی گئی ہے جو دیکھنے میں دیہ زیب ہے لیکن اس میں دہکتے ہوئے سبزے کو شامل کیا جائے گا،کتب خانے کی بجلی شمسی پینل بنائیں گے اور بارش کا پانی بھی جمع کیا جائے گا۔اسے وینچسٹر اسکوائر لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔اسے سنوہیتا نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت لیکن مرکزی حیثیت ماحول کو دی گئی ہے۔اس کی بنیاد کنکریٹ سے بنے گی اور اوپر شیشے کا بڑا ڈبہ نما کمرہ بنایا جائے گا۔اس طرح دن کی روشنی چار اطراف سے اندر آئے گی اور مصنوعی روشنیوں کی ضرورت کم ہوگی۔شیشے پر خاص انداز سے درخت اور پودوں بنائے جائیں گے جو رات کے وقت غیر معمولی روشنی خارج کریں گے۔
سبز،ماحول دوست اور رات میں از خود چمکنے والی لائبریری کی تعمیر شروع

3 سیکنڈز میں روبک کیوب حل کرنے کا حیرت انگیز ریکارڈ