سندھ ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیاجائیگا۔دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ مقبول باقر سپری کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں ، وکیل اخترام سے بات کریں ۔جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست گزار غلط قانون بتا رہے ہیں وہ پاکستان سروسز رولز دیکھیں۔
Leave feedback about this