نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کل شام 4 بجے ہوگی ۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو تحریری طورپر میٹنگ کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے ۔راجہ ریاض نے کہا کہ کل حکومت کی طرف سے نگراں وزیراعظم کے نام سامنے آئیں گے اور میں اپنی طرف سے بھی چند نام تجویز کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وزیراعظم کو نگراں وزیراعظم کیلئے نہ کوئی نام دیا گیا نہ مشاورت ہوئی ۔
Leave feedback about this