اسلام آباد: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت جیل کا اچانک دورہ کیا اور دوگھنٹے تک مرد وخواتین قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں فراہم کردہ سہولتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران سامنے آیا کہ ایک چارپائی پر تین خواتین قیدی سوتی ہیں سزائیں پوری ہونے کے باوجود قیدی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، بعض قیدیوں کی اپیلیں دس دس سال ت عدالتوں میں سماعت کیلئے نہیں لگیں، والد کے انتقال کے باوجود خاتون قیدی کو پیرول پر رہائی نہ مل سکی۔محسن نقوی نے مرد وخواتین قیدیوں کی بیرکس کابھی معائنہ کیا وزیراعلیٰ نے قیدیوں کے مسائل پوچھے اور جیل عملے کے سلوک کے بارے دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کامعائنہ کیا اور قیدیوں کے کھانے کی کوالٹی چیک کی۔
Leave feedback about this