آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں علی امین گنڈا پور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔علی امین کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے الیکشن 2021 کے دوران دائر کی تھی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی علی امین گنڈا پور کی نامزدگی سے ناخوش ہیں۔
Leave feedback about this