نازش جہانگیر نے اپنی تصاریر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، تصاویرمیں انہیں بولڈ لباس پہنے ہوٹل پرکھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ان کے بولڈ لباس پرتنقید کی بھرمارشروع ہوگئی ، وہیں انہیں بابر اعظم کے طعنے دینا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا لباس بھی دیگر اداکاراوں کی طرح دن بدن لباس مختصر ہوتا جا رہا ہے، اسی طرح بعض صارفین نے ان سے طنزیہ سوال کیا کہ کیا انہیں مختصر لباس پہننے کے پیسے ملتے ہیں؟کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کرکٹر بابر اعظم کے کمنٹس بھی پوسٹ کردیے۔تاہم اداکارہ کا کسی بھی کمنٹس پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔سوشل میڈیا کی جانب سیدیے گئے کمنٹس وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ان کی حمایت کردی اوران کی تصاویر پر بابراعظم لکھنے پر کمنٹس کیا کہ اسطرح نازش جہانگیر کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
نازش جہانگیر کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ، بابر اعظم کے طعنے
- by web_desk
- اگست 28, 2024
- 0 Comments
- 60 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this