پاکستان

نئی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کالعدم قرار دیا جائے،متحدہ قومی موومنٹ

نئی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کالعدم قرار دیا جائے،متحدہ قومی موومنٹ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کالعدم قرار دینے کامطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم رہنمامصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں لوگوں کو درست شمارکرنا تھا مگر نہیں کیا گیا پھر حلقہ بندیاں غلط کی کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں دیہی علاقوں کو شہر کے ساتھ ملا دیا گیا۔اب میئر کبھی شہری علاقوں سے نہیں آسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نوے ہزار پر یوسی بنائی گئی،اگر محرومی بڑھی تو نوجوانوں کے گروپ بن جائیں گے جو ہم سے کنٹرول نہیں ہوسکیں گے۔مصطفی کمال نے مزید کہ کہ آپ حیدر آباد اور کراچی کا میئر لاکر کیا سمجھ رہے ہیں کہ ایٹمی اثاثوں ا اختیار آگیا ہے؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے