میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تندرست قرار دیدیا ہے ۔عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی ان کا بلڈپریشر ، شوگر لیول ، نبض اور دھڑکن سب نارمل تھی ۔عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیاگیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کا معائنہ پمز اور پولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈ نے کیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی ، عمران خان کا بلڈ سی پی ، ایل پی ، آریف ٹی ، ایل ایف ٹی کیاگیا ،عمران خان سے بلڈ اور یورین سیمپل لیے گئے اور ایکسرے بھی کیے گئے
Leave feedback about this