پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کوچنگ ذمہ داریوں سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے،ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کا معاہدہ9فروری کو ختم ہوجائے گا۔مکی آرتھرکا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے،وہ کاؤنٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کوجواب دینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستا ن آمد بھی متوقع ہے۔فاسٹ بولنگ کوچ کے لئے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں۔
Leave feedback about this