لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہوﺅں سمیت 7 افراد کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہوﺅں سمیت 7 افراد پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔لاہور کی سیشن عدالت نے تفیتشی افسر کے رخصت پر ہونے کے سبب عبوری ضمانت میں توسیع کی۔سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرکے آج رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔منی لانڈرنگ میں راسیخ الٰہی زارا الٰہی ، تحریم الٰہی مجاہد اسلام نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔شجاع الدین میان ، احمد فاران ، ضیغم عباس نے بھی ضمانت کی درخواستیں عدالت میں دائر کر رکھی ہیں
منی لانڈرنگ ، پرویز الٰہی کے بیٹے ، بہوﺅں سمیت 7 افراد کی عبوری ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ ، پرویز الٰہی کے بیٹے ، بہوﺅں سمیت 7 افراد کی عبوری ضمانت میں توسیع