کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں جنوبی مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواﺅں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے ۔
کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان