نیب نے وزیراعظم شہاز شریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بے قصور قرار دیدیانیب کی جانب سے اس ضمن میں رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیادپر نمٹا دی ۔احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔دوران سماعت عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہو کر حاضر ی مکمل کروائی ۔عدالت نے ضمنی رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی
Leave a Comment