موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ،بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہوکر بارشوں کا سبب بنیں گی ۔کراچی ، ٹھٹہ اور حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کاامکان ہے ۔اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سنگھڑ ،بدین اور نواب شاہ میں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image