تورغر ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام کیاکیونکہ ہمیں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا ، اب بارہ جولائی کو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے ، انشااللہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوگا۔تورغر کے مشران نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور قیام پاکستان میں قبائلی عمائدین کا خون شامل ہے ، عمائدین اور مشران کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ کوششیں کی جاتیں تو پاکستان سمیت کے پی صوبہ بھی بہت تیزی سے ترقی کرتا لیکن گزرے وقت پر ماتم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہمیں سبق حاصل کرناہوگا۔
Leave feedback about this