پاکستان

ملک میں اگلے 48گھنٹوں میں بجلی کی کمی رہے گی،خرم دستگیر

ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے،وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا نظام مکمل بحال کردیا گیا ہے تاہم اگلے 48گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے1112گرڈ سٹیشنز ہیں اور تمام کو بحال کردیا گیا ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ آج صبح5بجکر15منٹ پر ملک میں بجلی کا نظام بحال ہوگیا۔جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24سے48گھنٹے چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی چلانے کے لئے48گھنٹے درکار ہوتے ہیں،اگلے48گھنٹوں میں ملک میں لوڈ شیڈنگ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر قدار میں تیل موجود ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ دن کے وقت بجلی کی طلب ساڑھے11سے12ہزار میگا واٹ ہوتی ہے۔پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image