سپریم کورٹ نے واس لینے کی بنیاد پر عام انتخابات ایک تاریخ کوکرانے کی درخواست خارج کردی ۔سپریم کورٹ میں ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست گزار وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چار اپریل کو فیصلہ دیا کہ چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائے جائیں ، ہم نے اس لیے ایک ہی دن پورے ملک میں انتخابات کیلئے درخواست دی تاکہ اتفاق رائے پیدا ہو ۔چیف جسٹس نے یمارکس دیے کہ یہی تو جھگڑا تھا کہ وہ فیصلہ تھا کیا ، پنجاب انتخابات کیس کا آرڈر آف دی کورٹ کدھر ہے بچوں کے آپسی جھگڑے پر یا زمین کے تنازع کو حل کرنے کیلئے فریقین یں باہمی رضامند ی پیدا کی جاسکتی ہے ۔
Leave feedback about this