ملک بھر میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے یہ مہم نو مئی تک جاری رہے گی ۔انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ بیس لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آپ بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اگر بچے کو کل چلنا ہے تو فیصلہ آج کرنا ہے۔