کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ترقی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں جبکہ ملکی حالات ہمارے سامنے ہیں لہذا اختلاف کو چھوڑ کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔ کوئٹہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نئی عمارت کے قیام سے حصول انصاف میں بہتر ین ہوگی،اللہ ہم سے حق، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کروائے عمارت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، انصاف کی فراہمی بنیاد ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ قوموں کی تقدیر عدالتی فیصلوں سے نہیں قیادت سے ہوتی ہے بلوچستان کے لوگوں میں بہت صلاحیتیں ہیں، بلوچستان کو جتنی ترقی کرنی چاہیے تھی نہیں کرسکا، بلوچستان میں ترقی نہ ہونے کی ذہ داری صرف ریاست پر نہیں ڈال ستے، صوبے کی ترقی کیلئے ہرانسان کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ترقی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں جبکہ ملک حالات ہمارے سامنے ہیں لہذا اختلاف کو چھوڑ کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔
Leave feedback about this