ملک کی تاریخ میں ایک ہفتے میں پہلی بار روپے کی قدر میں 8 فیصد تک کمی ہوئی ہے اور ڈالر 17 روپے 42 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے کے دوران پہلی بار روپے کی قدر میں 8 فیصد تک کمی ہوئی ہے اور ڈالر 17 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اور انٹر بینک میں ڈالر 210.95 روپے سے بڑھ کر 228.37 روپے پر بند ہوا ہے۔
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہاں بھی ایک ہفتے کے دوران تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالر 19 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک ہفتے میں 211 روپے سے بڑھ کر 211 سے بڑھ کر 230 روپے پر پہنچ گیا ہے جب کہ اسی مدت کے دوران برطانوی پاؤنڈ 21 روپے مہنگا ہوکر 271 تک جا پہنچا ہے۔
اسی ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے ہیں جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 38.90 کروڑ ڈالر کی کمی کے باعث اب صرف 9.32 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
روپے کی بے قدری اور ڈالر کی بلند پرواز نے معاشی ماہرین کو بھی پریشان کردیا ہے۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر شدید دباؤ بنا رہا ہے۔ ایکسپورٹرز کی ڈالر کی ہولڈنگ کی وجہ سے بھی روپے پر دباؤ ہے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈالر کے فنڈز میں تاخیر سے روپیہ مزید کمزور ہوسکتا ہے۔
Leave feedback about this