موسم

مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل

مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل

بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ، قلات اور ڈیرہ بگٹی میں تیز اور کوئٹہ میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی محکمہ موسمیات نے 24 مئی تک کوئٹہ سمیت تیرہ اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔وادی کوئٹہ میں پیر کو سار ا دن موسم ابر آلود رہا ، جس کے ساتھ جھکڑ بھی چلتے رہے اور سہ پہر میں ہلکی بارش بھی ہوئی ۔قلات میں دو ملی میٹر تک ہونیوالی بارش نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا ، بلکہ بارش سے گرمی کا زو ر بھی ٹوٹ گیا ۔ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ ،زوب ،سبی کے علاوہ دیگر علاقے میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے