دنیا

ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا

ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا

ایران نے علی رضا عنایتی کو سعود ی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا ۔علی رضا عنایتی ایران کے وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ کے طورپر کام کرچکے ہیں ۔علی رضا ایرانی وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں ۔علاوہ ازیں علی رضا 2014 سے 2019 تک کویت میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مار چ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے سمیت سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیاتھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image