لاہور:مغربی ہواوں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی، موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، جہانیاں اور وہاڑی میں ہلکی بارش ہوئی، لاہورکے علاقے جوہر ٹان، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی۔
قصور، پنڈی بھٹیاں، رینالہ خورد، کندیاں چشمہ اور نواح میں بارش ہوئی، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بادل برسنے کی بھی پیشگوئی کر دی گئی، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی نویدسنا دی گئی،پہاڑوں پر برفباری کا امکان پیدا ہوگیا۔لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں بھی آج تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
Leave feedback about this