لاہور:وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو مبارکباد دی۔ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے، سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔چین کے قونصلیٹ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Leave a Comment