کوئٹہ،موسی خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کیکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔