تازہ ترین

مریم نواز کا ون ڈش پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
ون ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا، انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہے، شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے، ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image