گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں صرف مردوں کوگناجارہاہے ، خواتین اور نوجوانوں کو نہیں گنا جارہاکراچی میں 20 ویں روزے کی سحری گورنر سندھ نے حسن اسکوائر کے قریب کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پچاس ہزار گھر دینے کا کہا لیکن انہوں نے نہیں دیے ، تاہم وہ چند لوگوں کو گھر بھی بنا کردینگے ۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر پتا لگا کہ قبرستان میں قبر 70 ہزار روپے دیکر ملتی ہے ، لوگوں میں جائیں گے تو مسائل کا پتا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد بھی روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔گورنرسندھ نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ صوبائی حکومت کے تعاون سے بنے یا وفاقی حکومت کے تعاون سے اس میں تاخیر کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائیگی۔
Leave feedback about this