لاہور:شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے عروسی جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کے دل موہ لیے۔مایا علی کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراں میں ہوتا ہے، مایا نے اپنی خوبصورتی، باصلاحیت اداکاری اور منفرد انداز کی بدولت پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔حال ہی میں مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکانٹ سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
اداکارہ نے اس دلکش جوڑے کے ساتھ ہیئر سٹائل کو سادہ رکھا لیکن ہیوی جیولری اور میک کے ساتھ دلکش ادائیں مایا کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے دل کھول کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور تبصروں میں ان کی خوبصورتی، معصومیت اور فیشن سینس کی خوب تعریف کی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
مایا علی کے برائیڈل لک میں حسن کے جلوے
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 56 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this