وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مانتے ہیں مہنگائی ہے اس کیلئے کام کررہے ہیں ، 75 سال میں پہلی بار روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے دستوں نے کہا روس سے پیٹرول نہیں آئے گا ، دوستوں نے کہا ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی جو آپ نہ کرسکے وہ ہم نے کردکھایا ، ریفائنری پالیسی تسلیم کی ہے ۔مصدق ملک کا کہن اہے کہ سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑ گڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا ، روس سے درآمد شدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے ۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ دوستوں نے کہا امریکا نے روس سے تیل لانے پر ہماری حکومت ختم کرائی ،امریکا ہمارے خلاف سازش کررہاہے ، پرانی ریفائنریز کو اپ ڈیٹ کرنے کی سمری کابینہ کے پاس موجود ہے ، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو ایل این جی ایک ایک کارگوفراہم کریگا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
مانتے ہیں مہنگائی ہے ، اس کیلئے کام کررہے ہیں ، مصدق ملک
- by web_desk
- جون 13, 2023
- 0 Comments
- 799 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this