لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے، احسن اقبال پاکستان Roze News
پاکستان

لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے، احسن اقبال

حکومت وقت پر چلی جائے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرے گا، احسن اقبال

حکومت وقت پر چلی جائے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت چیف جسٹس پاکستان کا کنڈکٹ زیر بحث ہے، لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے۔احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ متحرم ادارہ ہے، فل کورٹ اجلاس بلانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جس پر بات ہو رہی ہے وہ سیشن کورٹ نہیں سپریم کورٹ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ فل کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا، چیف جسٹس کو کیا اپنے ساتھی ججوں پر اعتماد نہیں ہے؟وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص بینچ کے ذریعے سیاسی فیصلے کیے جارہے ہیں، عمران خان مخالفین کو دباؤ میں لاکر چاہتے تھے ان کو آسان راستہ ملے۔

Exit mobile version