رحیم یار خان: پولیس مغوی بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی جرائم Roze News
جرائم

رحیم یار خان: پولیس مغوی بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی

رحیم یار خان: پولیس مغوی بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی

رحیم یار خان: پولیس مغوی بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی

رحیم یارخان کے علاقے خان پور سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہ لگاسکی۔بچوں کی دادی نے جگر گوشوں کی رہائی کی اپیل کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاکر بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق خان پور میں نامعلوم ملزمان نے 2 بچوں کو اس وقت اغواء کیا جب دونوں بچے گاڑی پر ڈرائیور کے ساتھ اسکول جارہے تھے۔دونوں بچوں کے والد ٹی ایچ کیو اسپتال خان پور کے سابق ایم ایس ڈاکٹر حسن محمود ہیں۔ترجمان پولیس سب انسپکٹر سیف علی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا معاملہ ہو، اس ضمن میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version